کینیڈین وزیراعظم نے امریکہ کے لیے نئے چیف تجارتی مذاکرات کار کی تقرری کر دی
کینیڈا کے نئے چیف تجارتی مذاکرات کار کی تقرری
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے تجربہ کار سفارت کار جینس شاریٹ کو امریکہ کے لیے ملک کی نئی چیف تجارتی مذاکرات کار مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نورمقدم کی لاش مجرم کے گھر سے ملنا کافی ہے، سپریم کورٹ
جینس شاریٹ کے فرائض
’’شنہوا‘‘ نے کینیڈین وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جینس شاریٹ امریکہ میں کینیڈین سفیر مارک وائزمن کے ساتھ مل کر کینیڈا-امریکہ -میکسیکو معاہدے (CUSMA) کے آئندہ جائزے کے عمل کی نگرانی کریں گی۔
CUSMA معاہدے کا پس منظر
کینیڈا-امریکہ -میکسیکو معاہدہ یکم جولائی 2020 کو 16 سالہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوا تھا۔








