کراچی: سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
خوفناک ٹریفک حادثہ کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہائی وے کراچی آنے والے ٹریک پر D.H.A سٹی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے نے کہا کہ ہائی ایس وین اور 2 ٹرک ٹکرائے ہیں، متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں: ریحام رفیق
زخمیوں کی حالت
ترجمان موٹر وے نے کہا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔
جاں بحق اور متاثرین کی معلومات
بعد ازاں ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ایدھی ایمبولینسیس کے زریعے نجی اسپتال منتقل کردیے گئے جب کہ مزید امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔








