عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، طارق فضل چوہدری
عمران خان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین معلومات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا اور ایک ماہ بعد دوسرا، جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ ان کا علاج راولپنڈی، اسلام آباد کے بہترین ہسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا، جبکہ ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔
علاج میں شفافیت کی یقین دہانی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرتی ہے کہ عمران خان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے لیے تمام قیدی برابر اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور بے بنیاد ابہام نہ پھیلایا جائے۔ افسوس کہ تحریک انصاف اپنی اندرونی تقسیم چھپانے کے لیے اس حساس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔








