کون کیا کر رہا ہے، کون ڈیوٹی کر رہا ہے اور کون نہیں، میں اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کی بیوروکریسی کو پیغام
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کی بیوروکریسی کے لیے خاص پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور یہ نہیں سوچنا کہ میں اسلام آباد دھرنے میں بیٹھا ہوں اور صوبے کے حالات مجھے پتہ نہیں ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
کارکردگی کا جائزہ
انہوں نے مزید کہا کہ "تمام لوگوں کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کے بارے میں مجھے علم ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کون کیا کر رہا ہے، کون ڈیوٹی کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا۔ میں اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہوں، اور میری نظر ہر چیز پر ہے۔"
گورننس اور سیاسی سرگرمیاں
وزیراعلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ "میں یہاں اپنی سیاسی لڑائی بھی لڑ رہا ہوں اور گورننس پر بھی میری نظر ہے۔ ہم سب مل کر اس صوبے کو عظیم صوبہ بنائیں گے۔"
وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا صوبے کی بیوروکریسی کو پیغام
آپ نے گھبرانہ نہیں ہے،اور یہ نہیں سوچنا کہ میں اسلام آباد دھرنے میں بیٹھا ہوں اور صوبے کے حالات مجھے پتہ نہیں ہیں... pic.twitter.com/LSE7fSiIkD
— Faizan Shaikh (@FaiziWithKhan) February 17, 2026








