وفاقی وزیر اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے
بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر بجلی اویس احمد لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام کی منزل دور لیکن عوام کی مدد سے حاصل کر کے رہیں گے: حافظ نعیم الرحمان
ایس او پیز کا اجرا
پاور ڈویژن نے رمضان المبارک میں کے-الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔اسی طرح تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی سیاست میں کسی “دلال ریاست” کا کردار ادا نہیں کرے گا، ایس جے شنکر
بجلی چوری کے خلاف مہم
پاورڈویژن کی جانب سے ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی
لوڈشیڈنگ سے بچنے کی ہدایت
وفاقی وزیر کی جانب سے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور رمضان میں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈمنیجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز
اویس لغاری نے ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔








