لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام الائیڈ بینک 97 واں پنجاب پولو کپ شروع ہوگیا
پنجاب پولو کپ کا آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام الائیڈ بینک 97 واں پنجاب پولو کپ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں سال سے زمین کے اندر چھپا سونا اور قیمتی دھاتیں سطح پر کیوں آنے لگی؟ ماہرین کا دلچسپ انکشاف
اعلان کی تفصیلات
اس بات کا اعلان لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن سید نبیل احمد، اسامہ بن نصیر گروپ ہیڈ بی ایس جی، حسنین رضا مرزا گروپ ہیڈ سی آر بی جی، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر فیروز گلزار، سینئر ممبر کلب آغا نجیب رضا، سیکرٹری میجر امجد غفور (ر) اور دیگر کے ہمراہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا
پولو ایونٹس کی سرپرستی
الائیڈ بینک نے لاہور پولو کلب کے دو بڑے ہائی گول ایونٹس پنجاب کپ اور نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کو سپانسر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا
پاکستانی تاریخ کا قدیم ترین ایونٹ
اعظم حیات نون نے بتایا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرا نا سپورٹس ایونٹ ہے جو 141 سال سے لاہور پولو کلب میں ہو رہا ہے اور یہ اس کا 97 واں، اور دوسرا نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کا 57 ایڈیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، سلمان اکرم راجا نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی
ٹورنامنٹ کی ٹیمیں
کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شامل ہیں جن میں بی این پولو، ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس، ایف جی اور لاہور پولو کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں دو غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد رمضان بٹ 3 سال کے لیے لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت
غیرملکی کھلاڑیوں میں ایران اور ارجنٹائن کے کھلاڑی پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی
الائیڈ بینک کا کھیلوں میں تعاون
گروپ ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن الائیڈ بینک سید نبیل احمد کا کہنا تھا کہ الائیڈ بینک کھیلوں کی قدردانی کرتا ہے اور اس سال بینک نے کافی کھیلوں میں اپنا سرمایہ انویسٹ کیا ہے تاکہ ایک اچھے معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
پہلا میچ اور نتائج
علاوہ ازیں، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہی انتہائی دلچسپ رہا جس میں ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد اختتامی لمحات میں بی این پولو کو 6-5 سے ہرا دیا۔
ڈائمنڈ پینٹس/ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار، فاکولارتمارا اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین اور ٹی ٹو رئیوز نے دو گول سکور کیے۔
اگلے مقابلے
آج بروز بدھ ایف جی پولو کا مقابلہ لاہور پولو کلب کی ٹیم سے ہوگا۔








