پاکستان اور نمیبیا کے میچ پر بارش کے بادل منڈلانے لگے
پاکستان اور نمیبیا کا میچ: موسم کی پیشگوئی
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے اہم مقابلے سے قبل پاکستان اور نمیبیا کے میچ پر بارش کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے تک رسائی یقینی بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا
موسمی حالات کی تفصیلات
میچ کولمبو میں شیڈول ہے جہاں موسمی رپورٹس کے مطابق بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد تک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان تین میچز میں دو کامیابیوں اور ایک ناکامی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے جو امریکا سے بھی کم ہے۔
میچ کی اہمیت
اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں جگہ بنا لے گا۔ تاہم اگر قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف شکست سے دوچار ہوئی تو امریکا چار پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر سکتا ہے.








