سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل
سلیم خان کی طبیعت بگڑ گئی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف سکرین رائٹر اور اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر خرم سرفراز خان کی ملاقات
ہسپتال میں داخلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت بگڑنےپر 90 سالہ سلیم خان کو منگل کی صبح ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، سلمان اکرم راجا نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی
طبی امداد فراہم کی گئی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق معالج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سلیم خان کو صبح تقریباً 8:30 بجے فیملی ڈاکٹر اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ لائے۔ سلیم خان کو فوری طبی امداد کے بعد آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ٹرمپ
طبی حالت کی نگرانی
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سلیم خان کی حالت اس وقت مستحکم ہے، تاہم ان کی طبی حالت پر قریبی نگرانی جاری ہے۔
خاندانی رازداری کی درخواست
خاندان کی جانب سے رازداری کی درخواست پر اسپتال نے فی الحال مزید طبی تفصیلات جاری نہیں کیں۔








