وزیر اعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، کونسی 2 ٹیمیں باہر ہوئیں؟ جانئے
مبارکباد اور عزم
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ماہِ رمضان کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 80 سالہ مصری شخص نے 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعد شادی کر لی
سفارتی کوششوں کی سراہنا
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امن اور خوشحالی کے لیے تعاون
خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








