رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے جے ڈی اے میں شامل ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
چاند کی پیدائش اور پہلا روزہ
ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ مجھے شہادت نصیب فرما، آیت اللہ خامنہ دی کا آخری خطاب
چاند کی عمر اور نظر آنے کا امکان
آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔
حتمی اعلان
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔








