فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
نیویارک میں پاکستان کا موقف
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاؤ کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے رکتے ہی انجن علیٰحدہ ہو کر کسی روٹھے محبوب کی طرح پلیٹ فارم سے نکل کر دور کہیں دھند میں گم ہو جاتا ہے، اتنا دور کہ نظر آنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
یہودی بستیوں کی مخالفت
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہودی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئنز شپ جیت لی
امن کے لئے خطرات
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔
خبردار کردہ اقدامات
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اسرائیل غیرقانونی اقدامات واپس لے۔








