بھارتی ٹک ٹاکر کو ریل بنانے کیلئے بائیک اسٹنٹ اور چلتی بسوں کے دروازے کھولنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل
نو جوان کی گرفتاری
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایک 22 سالہ نوجوان کو مصروف شاہراہ پر خطرناک بائیک اسٹنٹ کرنے اور سوشل میڈیا کے لیے ریلز بنانے کے دوران عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہینرک کلاسن کو جرمانہ کردیا
ملزم کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت تشار پونیا کے نام سے ہوئی ہے جس کی 16 فروری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے شکست کے بعد سلمان علی آغا کی اہلیہ اور بیٹے کو آن لائن ہراسانی کا سامنا
خطرناک ویڈیو
ویڈیو میں یہ نوجوان بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل چلاتے اور چلتی گاڑیوں اور بسوں کے دروازے کھولتا ہوا نظر آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
پولیس کارروائی
सड़क नियमों को ताक पर रखने वालों के खिलाफ कार्रवाई।
वायरल वीडियो पर संज्ञान लेते हुए थाना न्यू उस्मानपुर ने न्याय संहिता की धारा 281 और MV एक्ट के तहत स्टंटबाजों के खिलाफ कसा सिकंजा। #DPUpdates#ViralVideo pic.twitter.com/FociYbmmve
— Delhi Police (@DelhiPolice) February 17, 2026
پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیو کے تجزیے کے بعد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کے پیغام پر شیرافضل مروت کا مؤقف بھی آگیا، تصدیق کردی۔
موٹر سائیکل کی بازیابی
واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ
پولیس کا بیان
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شناخت سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ ہٹا رکھی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز
بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نوجوان کو ٹریفک کے درمیان خطرناک انداز میں بائیک چلاتے اور گاڑیوں کے دروازے اچانک کھولتے دیکھا گیا تھا جس سے ناصرف اس کی بلکہ دیگر مسافروں کی جان کو بھی شدید خطرہ لاحق تھا۔








