پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
نیپرا میں درخواست
سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ شیڈول میں بہتری، 12 غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں
سماعت کی تاریخ
نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آج سے 17 نومبرتک مارکیٹیں اور بیرونی سرگرمیاں رات 8 بجے بند ہونگی، نوٹیفکیشن جاری
بجلی کی پیداوار اور فراہم کردہ مقدار
سی پی پی اے درخواست کے مطابق فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپوت پاکستان محمد نواز شریف قدیم لاہور کی بحالی کے لیے کوشاں
فی یونٹ لاگت
جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اس ماہ کے لیے ریفرس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافہ
واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔








