لاہور ہائیکورٹ: وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب
لاہور ہائیکورٹ کا اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا میکنزم طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال کچہری بازار کے کھلے سیوریج نالے میں 3 بچے گر گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پاکستان کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مکمل میکنزم بھی عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز مہنگا ہو گیا
سماعت کی تفصیلات
کیس کی سماعت جسٹس خالد اسحاق نے کی، یہ درخواست کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
قیمتوں میں اضافہ
یاد رہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہو گئی۔








