موبائل فونز جدید دور کا فتنہ ہیں: انفلوئنسر کشف علی
کشفت علی کا موبائل فونز پر تبصرہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ غصے کی حالت میں ہیں، یہ سماعت نہ کریں، حامد خان کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
وائرل ویڈیو اور ہراسانی کا مسئلہ
کچھ عرصہ قبل کشف علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کی ایک ویڈیو قومی کرکٹ سٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ہوئی۔
بعد ازاں انہوں نے ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر کے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: مہر بانو نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق کر دی
پوڈ کاسٹ میں شرکت اور خیالات
اب حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، تاہم موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے ان کے خیالات نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد؛ سیف سٹی نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا
جنریشن زی پر اثرات
کشف علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریباً ہر شخص کو لاحق ہو چکی ہے۔
انہوں نے موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اسکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد حتیٰ کہ میرے اپنے والدین بھی مسلسل اسکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔
انفلوئنسر کی رائے
کشف علی نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ میں خود ایک انفلوئنسر ہوں، مگر میرے خیال میں موبائل فونز انسان کے لیے فائدہ مند نہیں رہے۔








