سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
سلیم خان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
صحت کی صورتحال
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سلیم خان کے بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ سے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں۔ اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آج ان کی سرجری کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں روایتی چینی طبی مرکز پاکستان چین باہمی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے
ہسپتال میں داخلہ
بھارتی فلم سکرین رائٹر کو گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب لیلاوتی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی
ان کی وراثت
واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے سابقہ رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ فلمیں جیسے شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا جیسی یادگار فلمیں تحریر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
سالگرہ کی تقریبات
اُنہوں نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔
مداحوں کی دعائیں
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین سلیم خان کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔








