سپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما اور ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر ایرانی حملے کھلی جارحیت ہیں: رابطہ عالمِ اسلامی
توشہ خانہ کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس دوران عمران خان کی جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت
لطیف کھوسہ کی استدعا
دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لے لیا ہے، ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے انتخابات، احسن بھون گروپ نے حامد خان گروپ کو شکست دے دی
ججز کے ریمارکس
جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا کہ جو کیس ہمارے سامنے فکس ہی نہیں، اس پر حکم کیسے جاری کریں جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ عدالت میں کھڑے ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں، سیاسی باتیں پارلیمنٹ جاکر کریں۔
ملاقات کی استدعا کا رد
جسٹس ہاشم کاکڑ کے لطیف کھوسہ کی گفتگو پر مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے آپ نے بات کر دی، اب اس کے ٹکرز بھی چلیں گے، وی لاگز بھی ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کردی۔








