وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی کی ممانعت کا متنازعہ بل
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے مذکورہ خبریں سامنے آنے پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت
کمیٹی کی تشکیل
انکوائری کمیٹی میں چیف فنانشل آفیسر حسنات احمد چیئرمین، سعید احمد چوہدری اور رانا نصر اللہ ممبران تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
رپورٹ کی پیشی
کمیٹی نے انکوائری ایک روز میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس یاسر پیرزادہ کو بھجوا دی ہے۔
وزیر اعظم کی کارروائی
وزیر اعظم شہباز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔








