امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد، خصوصی پیغام جاری
صدر ٹرمپ کا رمضان المبارک پر مبارکباد کا پیغام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے
وائٹ ہاؤس کا خصوصی پیغام
رمضان المبارک کی آمد پر وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہِ مبارک کی آمد پر مبارکباد دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت: شوبز میں تنہائی اور ذہنی دباؤ کی کہانی!
روحانی تجدید اور مشترکہ اقدار
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ ہر رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے اور بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس وقت نماز اور روزے پر زور دیتا ہے۔ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ہمدردی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل
مذہبی آزادی کا حق
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی صدر کے بیان میں لکھا ہے کہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔ اسی وجہ سے ہر روز، میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مذہب پر کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر عمل کیا جا سکے۔
خوشیوں اور امن کی دعا
ٹرمپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں اس پر وقار اور خیر سگالی کے وقت پوری دنیا میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔








