ے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں،اس عمر میں بانی پی ٹی آئی کی 1 آنکھ کی بینائی 6/6 ہونا معجزے سے کم نہیں: اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیرِ قانون کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
تقریب میں خطاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی پر بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہو گئی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔
معلومات میں جلد بازی
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں۔








