حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ 2026 ینگ اسٹار نے اپنے نام کر لیا
حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ 2026 کا اختتام
جدہ (محمد اکرم اسد) حبیب سُپر لیگ (ایچ ایس ایل) کے منعقد کردہ حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کرکٹ میلہ 2026 جدہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ رفاقت چیمہ کی ٹیم “ینگ اسٹار” نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا جبکہ رنر اپ جبیل کی وینوئے کی ٹیم جے کے اسٹرائیکر رہی۔ یہ ایونٹ مملکت سعودی عرب میں اب تک منعقد ہونے والے سب سے بڑے پیشہ وارانہ انداز میں منظم کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹس میں سے ایک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
ایونٹ کی تفصیلات
اس تین روزہ ایونٹ میں سعودی عرب بھر سے 16 ٹیمیں شریک ہوئیں، جن میں تقریباً 240 کھلاڑی شامل تھے۔ یہ کھلاڑی بنیادی طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے تعلق رکھتے تھے، جس نے کھیل کے ذریعے مختلف قومیتوں کے درمیان اتحاد اور دوستی کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
انعامات کی تقسیم
ایچ ایس ایل کے چیئرمین میاں حبیب بھائی نے جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور نقد 40,000 سعودی ریال بطور انعام دیا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح آج مملکت سے آئی 16 ٹیموں کے 240 کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا، اسی طرح حمزہ سپر ایم آر آئی کرکٹ ورلڈ کپ میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ، ٹورنامنٹ آرگنائزرز، میڈیا خصوصاً پاکستان جرنلسٹس فورم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب
نامور کھلاڑیوں کا شکریہ
میاں حبیب بھائی نے پاکستان سے آئے نامور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس حمزہ سپر ایم آر آئی ورلڈ کپ کے لئے خصوصی طور پر پاکستان سے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں صحتمند سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں کیونکہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت اور اپنی جیت کے لئے پورا سال محنت اور پریکٹس کرتے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی، ایران کیساتھ ہونیوالے تمام مذاکرات محض پردہ تھے، میدویدیف کھل کر بول پڑے
پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی
میاں حبیب بھائی نے ٹورنامنٹ میں پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہوں نے حتی المقدور محنت کی ہے، اور یہ محنت اگلے میچوں میں کام آئے گی۔
چیمپئن کا اعزاز
مقابلوں اور دلچسپ میچز کے بعد یینگ سٹار (جس کی ملکیت اور انتظام رفاقت علی چیمہ کے پاس ہے) نے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔








