آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر براجمان
ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئین پاکستان سیاسی کشمکش کی نذر ہو کر اپنی موت آپ دفن ہو گیا،شوکت بسرا
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی
نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دو درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی چار درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صاحب کو مارننگ شو میں شرکت کرنی تھی، ہمیں دیر ہو گئی، پروگرام شروع ہونے میں 5 منٹ باقی تھے، ڈرائیور نے ٹریفک اشارہ جمپ کیا، صاحب نے خوب کلاس لی۔
بیٹرز کی درجہ بندی میں تبدیلی
بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن 17 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بہادر ٹریفک پولیس اہلکار نے جلتی عمارت سے 7 افراد کو زندہ بچالیا
بولرز کی درجہ بندی
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز دس درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
مقابلہ مزید سخت
نئی رینکنگ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے!








