نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، مری کے ترقیاتی پروگرام کے لیے اربوں روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری
تاریخی ترقیاتی پروگرام کی منظوری
مری /لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کے لئے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مری میں ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں گورنمنٹ ہاؤس مری میں مری ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری کے ترقیاتی پراجیکٹس کی تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
کوٹلی ستیاں کی ترقی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوٹلی ستیاں کو پنجاب کا نیا جدید ترین ٹورازم ہب بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں کی منظوری دی۔ یہاں ایکو فرینڈلی گلمپنگ پوڈ ویلج اور ریزارٹ قائم ہوگا، اور پنجاب کا پہلا جدید پیرا گلائیڈنگ سینٹر بھی بنے گا۔ کوٹلی ستیاں میں سیاحوں کے لئے سکائی گلاس برج اور نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مار خور عظیم الشان جانور اور پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے: وزیر اعلیٰ کا عالمی دن پر پیغام
مری میں انفراسٹرکچر کی بہتری
اجلاس میں بتایا گیا کہ پتریاٹہ چیر لفٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ بھوربن میں 50 بیڈ کا ہسپتال بنے گا جبکہ بس سٹینڈ کے ساتھ ہسپتال کے لئے واٹر سپلائی سکیم مکمل کی جائے گی۔ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تحت مارچ میں مونو ریل کے لئے بڈنگ ہوگی، اور یہ ٹرین لیک ویو پارک تا مری بس سٹینڈ 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر ہریدوار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک
تاریخی عمارتوں کی بحالی
اجلاس میں مری کی تاریخی عمارتوں کو قدیمی ڈیزائن کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری کی تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کے تحفظ کے لئے الگ شعبہ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مال روڈ پر مری کی 23 بلڈنگز اور 76 دکانوں کی تزئین و بحالی مکمل کی جائے گی۔ ایک ہی مخصوص جگہ پر معیاری ہوٹلز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
قدرتی حسن کی حفاظت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر مری کو موزوں مقام کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ سہ منزلہ عمارتیں، مال روڈ ہال روڈ اور امتیاز شہید روڈ میں ہٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مری میں سہ منزلہ عمارتیں ہٹا کر پارک اور گرین ایریاز بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں عید سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
پانی کی فراہمی میں بہتری
اجلاس میں بتایا گیا کہ مری میں 2.8 ملین گیلن اضافی پانی کی فراہمی وقت میں کمی کر کے ایک سے دو گھنٹے میں یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹ کے پہلے فیز کامیابی سے مکمل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار گھر مستفید ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا
سڑکوں کی بہتری کے منصوبے
اجلاس میں راولپنڈی، مری اور کشمیر روڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، مری اور مضافات میں 70 روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ 120 روڈز دوسرے مرحلے میں بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب: لاہور ڈویژن میں 500 فوجی افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف، 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم
برفباری کے دوران انتظامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے برفباری کے دوران عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی اور ٹیم کو شاباش دی۔ مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری کے کامیاب استعمال کی بریفنگ دی گئی۔
ٹورسٹ فورس کی سرگرمیاں
مری میں سیاحوں کی آسائش کیلئے ٹورسٹ فورس متحرک ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر مری نے بتایا کہ مری میں 37 روڈز کی تعمیر و مرمت 3 ارب 98 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہیں۔








