پنجاب میں رمضان المبارک کے لیے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان کے اوقات کار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے ادارے
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔
ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے ادارے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔
جمعے کے اوقات کار
رمضان المبارک میں صوبے بھر میں جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کام ہوگا۔








