فرح گوگی اور شوہر احسن جمیل کیخلاف گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
گوجرانوالہ میں فراڈ کا مقدمہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
چوہدری اقبال گجر کا نام بھی شامل
جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، چوہدری اقبال گجر فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں۔ ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجر کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے بھی نامزد ہیں جبکہ سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین بھی ملزم نامزد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سوسائٹی کے معاملات کی جانچ
ایف آئی آر کے مطابق سوسائٹی 2005 میں بنائی گئی، جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا۔
جعلی دستاویزات کا استعمال
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کی۔








