وزیراعظم لندن سے امریکہ کے لیے روانہ، واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف لندن سے امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
صدر ٹرمپ کی دعوت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیر خارجہ اور وفد کی شمولیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ سحاق ڈار اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔








