راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
واقعہ کا خلاصہ
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے 37 پروازیں منسوخ، اندرون و بیرونِ ملک فضائی آپریشن متاثر
تفصیلات
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جرگہ گھریلو تنازع کے حل کے لیے ہورہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قتل ہونے والوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت
48 سالہ شخص اور ان کی 2 بیویوں کو قتل کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔








