وزیرستان کی کمسن بچی کی باؤلنگ کی دھوم، جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کر لیا

بچی کی باؤلنگ کی مہارت کی دھوم

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی باؤلنگ کی مہارت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کر لیا۔

وائرل ویڈیو کا اثر

سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران باؤلنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین “ماشاءاللہ” کے پیغامات کیساتھ ان کے روشن مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بچی کی بولنگ کی مہارت سے خوب متاثر ہوئے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر ہماری آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہو گی۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو ہم نے اپنی بچیوں کے لیے بنایا ہے تاکہ وہ کھیل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئینہ کو تمام ضروری کرکٹ سامان اور مناسب سہولیات فراہم کریں گے، جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ آئینہ وزیر کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ہماری ٹیم ان سے براہِ راست رابطہ کر سکے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...