مریم نواز کی رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی سے متعلق ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
عبادت گاہوں کی حفاظت
انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹیچرز کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، آڈیو ویژول ٹیچنگ شروع، طلباء کے لیے سکول میل پروگرام جاری
بازاروں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔ رمضان المبارک میں سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی رفتار تیز،حالیہ ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ مہنگی
سکیورٹی پلان کی تفصیلات
حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کیلئے بیریئرز اور خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سکیورٹی پلان کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس گشت اور آپریشنز
انہوں نے عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔








