بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کے لیے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکاراؤں کی تفصیلات سامنے آگئیں
قسط میں اضافہ
سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر طیب اردوان کی ہتک عزت پر اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا سنا دی گئی
تعلیمی وظائف میں تبدیلی
اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرور ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے
براہ راست ای کچہری
دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈیجیٹل والٹ کی معلومات
اس موقع پر چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کیلئے مفت سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم کیلئے بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں۔








