راولپنڈی، شہری سے بدسلوکی اور دھکے، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار معطل
راولپنڈی کا واقعہ
راولپنڈی (آئی این پی): راولپنڈی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہری سے بدسلوکی مہنگی پڑ گئی، موٹرسائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او نے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی درخواست، پاکستان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
اہلکاروں کی بدسلوکی
راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی پر قائم ٹریفک چوکی کے دو اہلکاروں نے شہری سے بدسلوکی کی۔ ویڈیو میں اہلکاروں کی شہری سے بدتمیزی، دھکے دینے اور موٹر سائیکل چھیننے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سخت کارروائی کا اعلان
ویڈیو وائرل ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ شہری سے بدسلوکی کرنے والے ٹریفک اہلکار معطل کر دیئے ہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔








