مشرق وسطیٰ کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا، مجھے ملازم نے بچایا، سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے الزام لگا دیا
قیمتوں کی تفصیلات
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.59 ڈالر کے اضافے کے بعد 64.19 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2.86 ڈالر کے اضافے کے بعد 70.35 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے تجزیے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔








