ایران کے سفارت خانہ، کویت کے زیرِ اہتمام انقلابِ ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی وفد کی پذیرائی، نظم “اسلام بہ ایران” پیش کی گئی
ایران کی 47ویں انقلاب کی سالگرہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) انقلابِ ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر سفارت خانہ ایران، کویت میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سمیع جوہر حیات معاون وزیرِ خارجہ کویت برائے ایشیائی امور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کار کنان گرفتار
تقریب کی تفصیلات
تقریب میں پروفیسر رانا اعجاز حسین، خالد امین، ڈاکٹر شجاع الدین، سہیل یوسف، انجنئیر وجہیہ الحسن، طارق اقبال ہیڈ آف ووپ میڈیا کویت اور کویت میں موجود چنیدہ سفراء کرام، انٹرنیشنل مندوبین، بزنس مین حضرات، انٹرنیشنل پروفیشنلز، کویتی اور ایرانی قومیت کے حامل اراکین اور سفارتی ذمہ داران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خصوصی نظم کی پیشکش
اس موقع پر پاکستانی وفد کی طرف سے سفیرِ ایران کی خدمت میں معروف فارسی پاکستانی شاعر بریگیڈئیر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کی خصوصی نظم “اسلام بہ ایران” پیش کی گئی، اس نظم نے ماحول کو چار چاند لگا دئیے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔
پروفیسر رانا اعجاز حسین کا خطاب
پروفیسر رانا اعجاز حسین نے ایرانی کمیونٹی کے مردوزن کو علامہ اقبال کا فارسی کلام سنا کر خوب داد سمیٹی اور تبادلہ خیالات کیا۔








