لاہور میں کینال روڈ بند کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور میں نوجوان کی گرفتاری

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں کینال روڈ بند کرکے ویڈیوز بنانے والے سیاسی جماعت سے وابستہ نوجوان کا پنجاب پولیس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا اور گرفتاری کے بعد کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

ویڈیو پیغام کا مواد

ویڈیو میں نوجوان کو یہ بتاتے ہوئے سنا گیا کہ میرا نام احمد ہے اور تعلق لاہور سے ہے۔ میں آئی ایس ایف کا ممبر ہوں۔ پرسوں دوستوں کیساتھ مل کر لاہور کا کینال روڈ ٹائر جلا کر بند رکھا تھا جس کا مقصد ویڈیوز سوشل میڈیا پر لگا کر لائیکس اور فالوورز حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان، انڈسٹری میں منفی گروتھ، حکومت نے ریکارڈ توڑ دیئے : شبلی فراز

نوجوان کی شرمندگی اور معافی

اس کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 15 روڈ بلاک رکھا لیکن جب پولیس آنے کی خبر ملی تو بھاگ نکلے۔ رات کو گھر جاتے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ میں اس عمل پر شرمندہ اور معافی کا طلبگار ہوں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی غیر قانونی کام کا حصہ نہیں بنوں گا۔

دیگر افراد کے لیے پیغام

دیگر لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنا مستقبل خراب نہ کریں ورنہ جیلوں میں ہی سڑوگے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...