بل گیٹس کا انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
بل گیٹس کا انڈیا اے آئی سمٹ میں عدم شرکت کا اعلان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بل گیٹس نے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس؛ لاہور ہائیکورٹ کی ہفتے میں 4روز سکولز تک کھلے رکھنے کی تجویز
خطاب سے دستبرداری
بل گیٹس نے نئی دہلی میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں خطاب سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جس کے بعد اس فیصلے کے وقت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکا میں حالیہ جاری ہونے والی تحقیقاتی دستاویزات اور جیفری ایپسٹین سے متعلق تنازع کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
فاؤنڈیشن کا بیان
گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ چھ روزہ سمٹ میں توجہ مصنوعی ذہانت اور پالیسی مباحث تک مرکوز رہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق داخلی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
— Gates Foundation India (@BMGFIndia) February 19, 2026
سمٹ میں نمائندگی
فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت آپریشنز کے نگران انکور وورا سمٹ میں ادارے کی نمائندگی کریں گے اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ سمٹ کے نظرثانی شدہ پروگرام میں گیٹس کا نام کلیدی مقررین کی فہرست میں شامل نہیں تھا، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ منتظمین کے مطابق 2026 کا ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہے، جس میں 20 سے زائد ممالک کے مندوبین اور عالمی سطح کے اے آئی ماہرین شریک ہیں۔ اس سے قبل کانفرنس کے اجلاس برطانیہ، جنوبی کوریا اور فرانس میں منعقد ہو چکے ہیں۔








