بالیوڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی حالت مزید بگڑ گئی، دماغ کی سرجری کا امکان

سلیم خان کی صحت کی زیادتی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد دماغی سرجری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے شاہ کی بھارتی فوج کی حمایت پر آسٹریلوی صحافی کی شدید تنقید

طبیعت کی خرابی اور علاج

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈ پریشر اچانک بڑھنے کے باعث سلیم خان کے دماغ کے دائیں حصے میں خون کی شریان متاثر ہوئیں۔ اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور جلد آپریشن کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو اور سکھ بچے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں سے نکال دیں گے، میں انہیں بتاتا تھا کہ قائد اعظمؒ نے پورا پنجاب مانگا ہے، اس لیے ہم یہیں رہیں گے

ہسپتال میں داخلگی

اطلاعات کے مطابق سلیم خان کو دو روز قبل ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ سلمان خان اس موقع پر لیلاوتی اسپتال کے باہر نظر آئے تھے تاہم انھوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر نے سوال اٹھا دیا

سلیم خان کی شاندار کیریئر

واضح رہے کہ سلیم خان بھارتی فلمی صنعت کے مایہ ناز مصنف ہیں، جنہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی لازوال فلمیں تخلیق کیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ہاتھی میرے ساتھی، شعلے، زنجیر اور مسٹر انڈیا شامل ہیں، جو آج بھی کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں۔

مداحوں کی دعائیں

یاد رہے کہ سلیم خان نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی اور طویل عرصے سے بھارتی فلمی دنیا میں اپنی خدمات کے باعث ایک معتبر مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں。

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...