غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے رولز بنائے، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو قواعد و ضوابط بنانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی کتابیں اور یونیفارم فروخت کرنے پر 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری
ملزم کی ضمانت کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے یہ ریمارکس غیر قانونی سمز فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم محمد عثمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی، تابوت خالی نکلا
سماعت کی تفصیلات
عدالتی حکم پر ڈی جی پی ٹی اے، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے سمیت دیگر افسران پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل خادم حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شی جن پھنگ کی شہباز شریف سے ملاقات، مضبوط تعلقات خطے میں امن اور ترقی کیلئے انتہائی اہم قرار
وکیل کا مؤقف
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ملزم گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے اور ضمانت اس کا قانونی حق ہے لہٰذا بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ
جج کے ریمارکس
سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ایسا نہ ہو کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہو جائیں، عدالت میں غیر قانونی سمز کی روک تھام سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
آئندہ سماعت
عدالت نے پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی، ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے.








