دوسرا انجکشن جیل میں لگے گا یا ہسپتال میں۔۔۔؟بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی
لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کی پیش رفت
لاہور (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی ترقی ’’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے‘‘ کے ٹرمپ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، چینی صدر
تجویز کردہ ماہرین و ڈاکٹر
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شوکت خانم کے سی ایم او ڈاکٹر عاصم یوسف نے 3 ماہر امراض ریٹینا کے نام تجویز کیے تھے، تاہم ان میں سے کسی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے تجویز کردہ ڈاکٹروں کے نام سلمان اکرم راجہ کو فراہم کیے تھے; ان ناموں میں الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹر عامر اعوان اور میجر جنرل ریٹائرڈ مظہر اسحاق شامل تھے، جبکہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف آپتھامالوجی کے سربراہ میجر جنرل وقار مظہر کا نام بھی دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
معائنے میں تبدیلی
ذرائع کے مطابق مذکورہ ماہرین کے بجائے الشفاء سے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھیجا گیا، جن کے ساتھ پمز کے ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر الشفاء کے ڈاکٹر کو روانہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگایا گیا تھا جبکہ دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگایا جانا ہے، یہ فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا کہ دوسرا انجکشن جیل میں لگایا جائے گا یا ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
بینائی میں بہتری
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ڈاکٹر عاصم یوسف سے پوچھ کر ہم نے ہی دیا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی چند ہفتے پہلے دیوار پر لگی گھڑی نہیں دیکھ سکتے تھے، لیکن کل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گھڑی نظر آرہی ہے۔
ڈاکٹر کی رپورٹ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گھڑی کی سوئی بھی نظر آرہی ہے، اور یہ حوصلہ افزا ہے کہ ان کی نظر میں حیرت انگیز بہتری ہوئی ہے۔








