اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری کی سمری پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے اشتراک سے تیار کردہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ
فنڈز کی فراہمی
’’جنگ‘‘ کے مطابق اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے۔ آپریشنل اخراجات کے لئے 1 ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔
دیگر ہدایات
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی۔








