اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری کی سمری پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کیلئے فیملی کو نشانہ بنائے، علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائمہ خان کا رد عمل
فنڈز کی فراہمی
’’جنگ‘‘ کے مطابق اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے۔ آپریشنل اخراجات کے لئے 1 ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔
دیگر ہدایات
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی۔








