بانی پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل ہے: لیاقت بلوچ
گفتگو کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی لیبر کی کمی، امریکا کا مختلف فیکٹری ملازمتوں کیلئے ویزوں کا اعلان
سیاسی قوتوں کی حیثیت
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ آزادانہ بنیادوں پر سیاسی حکمتِ عملی بنا سکیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شپ پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
حل کی تلاش
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے سینئر سیاسی رہنماؤں کا جرگہ بنایا جائے، سیاسی بحران اسٹیبلشمنٹ کو مزید طاقتور بنا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کے بیان پر ردعمل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کا غزہ فورس پر وضاحتیں مانگنا صرف پاکستان کے عوام کو دھوکہ دینا ہے۔








