لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے لیے قواعد بنانے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے لیے قواعد بنانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع۔
مقدمہ کی تفصیلات
لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی سمز فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم محمد عثمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کو باقاعدہ قواعد و ضوابط تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
عدالتی سماعت
عدالتی حکم پر ڈی جی پی ٹی اے، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل خادم حسین نے دلائل دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسے جنگ سمجھا جاتا ہے: بلاول
وکیل کا مؤقف
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔ ملزم گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے اور ضمانت اس کا قانونی حق ہے، لہٰذا بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح نون لیگ کی پلے لسٹ پر نہیں، عمران خان کے لیے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں، فواد چودھری
جج کے ریمارکس
سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ایسا نہ ہو کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہو جائیں۔ عدالت میں غیر قانونی سمز کی روک تھام سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








