میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا لیکن ہاکی تنازع حل ہونے تک کھلاڑیوں کی مدد کروں گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
محسن نقوی کا ہاکی فیڈریشن کی صدارت سے متعلق بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا
ہاکی پلئیرز کی مدد کا وعدہ
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلئیرز کو ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے، اور ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ہاکی پلئیرز کے لیے کیمپ کل سے لگایا جائے گا۔ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج معالجہ فوری طور پر کرانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی نے حکومت سے کس کو چیف جسٹس بنانے کا کہا تھا؟ اسلم غوری نے بتادیا
کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی ہدایت
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں۔ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے۔ کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دادا کبھی اپنے اصول، میرٹ سے نہ ہٹے خواہ سامنے کوئی بھی ہو، نہ ہی کبھی سچ کے علاوہ بات کہی یا سنی، یہ خوبیاں اگلی نسل میں بھی منتقل ہوئیں
مقابلے میں رنر اپ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 6 قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی
محسن نقوی کا شکریہ
ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
افواہوں پر وضاحت
بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔
I am not becoming Hockey Federation President but we will Assist players till this turmoil ends
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 19, 2026








