لاہور میں راہگیر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار
گلبرگ میں راہگیر خاتون سے چھیڑ چھاڑ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن، فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی
پولیس کا فوری اقدام
گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھیڑ خانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا
خاتون کی مدعیت میں کارروائی
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
نساء کی حفاظت کا عزم
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ چھانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔








