بلال بن ثاقب کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک ورلڈ لبرٹی فنانشل کی خصوصی تقریب میں شرکت

چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ امریکہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے امریکہ میں منعقدہ ایک خصوصی اور دعوت نامے پر مبنی تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام ورلڈ لبرٹی فنانشنل نے کیا۔ یہ ادارہ امریکی صدر کے خاندان سے منسلک بتایا جاتا ہے۔یہ بند کمرہ اجلاس مار اے لاگو میں منعقد ہوا، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ اور معروف کلب ہے۔ یہ مقام عالمی سطح پر اعلیٰ سیاسی، کاروباری اور سفارتی سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوالیفائرر راؤنڈ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تیسرا میچ کل ہوگا

تقریب کی تفصیلات

تقریب کی میزبانی ڈونلڈ ٹرمپ جو نیئر اور ایرک ٹرمپ سمیت دیگر منتظمین نے کی۔ اس خصوصی فورم میں عالمی مالیاتی اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، ڈیجیٹل اثاثوں، سرمایہ منڈیوں اور عوامی پالیسی سے وابستہ اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ شرکت صرف سینئر منتظمین، پالیسی سازوں، نگران اداروں کے نمائندوں اور نمایاں سرمایہ کاروں تک محدود رکھی گئی۔شرکاء میں چینگ پنگ زاہو، ڈیوڈ سولومون، ایڈنا فرائیڈ مین، لین مارٹن، جینی جانسن، برائن آرمسٹرانگ، جیانی انفاٹینو، کیون و لیری اور کیلی لوفلر شامل تھے۔ تقریب میں عالمی مالیاتی نظام کے مستقبل، ڈیجیٹل اثاثوں، مستحکم ڈیجیٹل سکوں، سرمایہ منڈیوں میں جدت اور ضابطہ کاری و نئی مالیاتی ٹیکنالوجی کے باہمی تعلق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے شرکت کی اہمیت

بلال بن ثاقب کی اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی اور تکنیکی مباحث میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں اور مالیاتی جدت کے شعبے میں مؤثر ضابطہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دینے کی سمت میں پیش رفت کر رہا ہے اور ایسی بین الاقوامی سرگرمیاں ملک کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر بند کمرہ ملاقاتیں اور مشاورتی نشستیں بھی منعقد ہوئیں، جن میں مستقبل کی مالیاتی حکمت عملی اور عالمی منڈیوں کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...