ملک کو فسطائیت کا اڈہ بنا دیا گیا، عمران خان کی صحت کو لے کر قوم اضطراب کا شکار ہے، یہ ظلم و جبر آخر کب تک چلے گا؟ سردار عبدالقیوم نیازی
سردار عبدالقیوم نیازی کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ ملک کو فسطائیت کا اڈہ بنا دیا گیا ہے اور آئین و قانون ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی انڈین کمپنیوں پر ‘روس کی مدد’ کے الزامات کے بعد پابندیاں، بھارت کے ساتھ تعلقات پر کیا اثر ڈالیں گی؟
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ عمران خان امت مسلمہ کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ افسوس کہ نہ ان کے ڈاکٹرز کو رسائی دی جارہی ہے اور نہ ہی فیملی کو رسائی ہے۔ قوم اضطراب کا شکار ہے، یہ ظلم و جبر آخر کب تک چلے گا؟
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں؟ ایلون مسک نے معمہ حل کردیا
آئینی و قانونی حق کی توہین
سردار عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب سے ملاقات ہمارا آئینی و قانونی حق تھا، مگر ہمیں بلاجواز روک کر سیاسی عمل میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ میں واضح کرتا ہوں کہ یہ رویہ جمہوری اقدار کے خلاف اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
مطالبات
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی قیادت کو فوری طور پر ملاقاتوں کی اجازت دی جائے، رکاوٹیں ختم کی جائیں اور قانون کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے۔ ہم پرامن ہیں، پرعزم ہیں، اور حق و انصاف کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے۔
ملک کو فسطائیت کا اڈہ بنا دیا گیا، آئین و قانون ختم ہو چکا، ہمیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، عمران خان امت مسلمہ کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے لیکن افسوس نہ ان کے ڈاکٹرز کو رسائی دی جارہی ہے اور نہ ہی فیملی کو رسائی ہے، قوم اضطراب کا شکار… pic.twitter.com/4L6AfPxWsO
— Sardar Abdul Qayyum Niazi (@AQayyumNiaziPTI) February 19, 2026








