زمبابوے کا ایک اور اپ سیٹ، آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی ہرا دیا
زمبابوے کی شاندار فتح
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے واضح شکست دے دی۔ یہ زمبابوے کی طرف سے ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔ زمبابوے نے پہلے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش
سری لنکا کی بیٹنگ کارکردگی
کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا نے 62 جبکہ راتھ نائیکے نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
زمبابوے کا کامیاب ہدف کا تعاقب
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 179 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برائن بینٹ 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ مارومانی نے 34، ریان برل نے 23 اور کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر
زمبابوے کی پوزیشن
اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے اپنے گروپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس حاصل کیے اور سرفہرست پوزیشن اپنے نام کی۔ زمبابوے نے چار میں سے تین میچز میں کامیابی سمیٹی، جن میں عمان، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف فتوحات شامل ہیں، جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا۔
سپر 8 میں کوالیفکیشن
گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔








