لاہور کے علاقے کاہنہ میں خالی پلاٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
خاتون کی خالی پلاٹ سے برآمد لاش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ ایل ڈی اے کے قریب خاتون کی خالی پلاٹ سے گلا کٹی لاش برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والی آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس، اخراجات ادا کردیئے
قتل کی تفصیلات
پولیس کے مطابق خاتون کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔








