لاہور میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم، فیکٹری مالک کو 5 لاکھ بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
بھتہ خور کی واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
بھتے کی پرچی موصول
نشتر کالونی کے علاقے میں فیکٹری کے مالک کو 5 لاکھ بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق محمد شفقت نامی شہری کی فیکٹری میں نامعلوم بھتہ خور نے پانچ لاکھ بھتے کی پرچی پھینکی۔ 13 فروری کو محمد شفقت اپنی فیکٹری میں موجود تھا جب ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا، اس نے فیکٹری میں بھتے کی پرچی پھینکی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کی کارروائی
تھانہ نشتر کالونی پولیس نے بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔








