بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
قیمتوں میں استحکام کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
شکایات کے آسان ذرائع
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری چیف منسٹر کمپلینٹ سیل سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان المبارک ایثار، خلوص اور صبر کا پیغام دیتا ہے، اس دوران غریب اور کمزور طبقات کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
خصوصی رمضان پیکج
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پیکج کی شفاف تقسیم اور حق داروں تک بروقت فراہمی آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ رمضان پیکج سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے وزیر اعلیٰ شکایت پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ماہِ صیام کے دوران اشیاءِ خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان۔
کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری چیف منسٹر کمپلینٹ سیل سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت… pic.twitter.com/3zoQ3hO2DG
— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) February 19, 2026








